23

رزاق ملک ، نواز ملک ، اکرم انصاری کی ریلی نے تاریخ رقم کردی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) امیدوار این اے 103مسلم لیگ (ن) حاجی محمد اکرم انصاری’ امیدوار پی پی 118 محمد رزاق ملک اور سابق ایم پی اے محمد نواز ملک کی قیادت میں ہزاروں لوگوں کا جلوس لے کر دھوبی گھاٹ جلسہ میں شریک ہوئے’ جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد اکرم انصاری’ محمد رزاق ملک اور محمد نواز ملک نے کہا کہ آج این اے 103 کے لوگوں نے اتنی بڑی تعداد میں جلوس میں شرکت کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں’ انشاء اللہ 8 فروری کو مسلم لیگ (ن) فیصل آباد سے کلین سویپ کرے گی’ انہوں نے کہا کہ ملکی خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ میاں محمد نواز شریف کو ملک کا چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنایا جائے’ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک اڑان بھرے گا اور ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہو گا جہاں رکا تھا’ میاں محمد نواز قوم کی امید ہیں’ ہمیں یقین ہے کہ میاں محمد نواز شریف حکومت میں آ کر ملک سے مہنگائی ختم کر کے قوم کے چہروں پر مسکراہٹ لائیں گے’ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد ہم این اے 103 کے مسائل کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے’ گذشتہ پانچ سالوں سے این اے 103 میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا جس کی وجہ سے یہاں پر بے پناہ مسائل پیدا ہو چکے ہیں’ مگر ہم اپنے حلقے کے لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ مایوس نہیں ہونا’8 فروری کو گھروں سے نکل کر شیر کے نشان پر مہر لگانی ہے’ اگر آپ نے ہمیں کامیاب کروایا تو ہم آنے والے پانچ سالوں میں ایسا کوئی مسئلہ باقی نہیں بچے گا جو حل ہونے سے رہ جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں