جڑانوالہ(نامہ نگار)چہلم ختم پر آئے دو سگے بھائیوں کے مابین جھگڑا سے علاقہ میدان جنگ بن گیا فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے،پولیس نے ایک بھائی کو حراست میں لے لیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ بلوچنی کے نواحی گائوں چک نمبر 69 ر-ب میں مرحوم ماسٹر منیر کے چالیسویں کے ختم پر عزیز و اقارب اکٹھے ہوئے تھے کہ چہلم ختم کے دوران مہمان آئے دو سگے بھائیوں عمران اور عرفان ساکن 106 ر-ب کے مابین تلخ کلامی ہو گئی جس پر دونوں اطراف سے اینٹوں کا آزادانہ استعمال ہوا اسی دوران دونوں بھائیوں کے بہنوئی مدثر نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر پائوں پر گولی لگنے سے ایک شخص علی واصف زخمی ہو گیا جبکہ سر پر اینٹ لگنے سے عرفان زخمی ہو گیا اطلاع پر ڈی ایس پی کھرڑیانوالہ ایس ایچ او تھانہ بلوچنی نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے پولیس نے زخمی ہونیوالے افراد کو طبی امداد کیلئے کھرڑیانوالہ ہسپتال منتقل کیا پولیس نے ایک بھائی عمران کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کر دی ہے۔
