لاہور (بیوروچیف) گلشن راوی کے علاقہ میںرشتہ دینے سے انکار پر 18سالہ لڑکی کو قتل کر دیاگیاجبکہ ملزم خود کشی کی کوشش میں شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ بتایا گیاہے کہ گلشن راوی کے علاقے میں حسان نامی لڑکے کے اہل خانہ (ح )کا رشتہ لینے اس کے گھر گئے لیکن لڑکی کے والدین نے انکار کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ 18سالہ (ح)اپنی والدہ کے ساتھ بیوٹی پارلر چلاتی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم احسان نے بیوٹی پارلر پر جا کر لڑکی کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرنے کوشش کی جسے شدیدزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ۔
35