صفدرآباد (نامہ نگار) کڑکن مانانوالہ روڈ پررشتہ کے تنازعہ پر25 سالہ نوجوان زمان کو ہلاک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مانانوالہ روڈ پر کڑکن کے قریب موٹر سائیکل سوارنوجوان 25 سالہ زمان کوملزمان اکرم وغیرہ نے فائرنگ کر کے موت کے گھاڑ اتار دیا۔وجہ یہ معلوم ہوئی ہے کہ اکرم نے اپنی بیٹی کا رشتہ زمان سے طے کیا تھامگر بعد مین میں زمان نے اس رشتہ سے انکار کر دیا۔موقع پا کر ملزمان نے کڑکن کے قریب زمان پرفائرنگ کر دی۔ریسکیو1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال لے جایا گیا جہاں زمان دم توڑگیا۔پولیس تھانہ مانانوالہ نے مقتول کے بھائی الیاس کی مدعیت میں ملزمان اکرم کے خلاف کارروائی شروع کر دی اور گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
