18

رشوت کا کمال ‘ٹھیکریوالہ پولیس نے چوری کے ملزم چھوڑ دیئے

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول 66دھاندرہ سے نامعلوم ملزمان پنکھے ایل سی ڈی واٹر پمپ اور ٹوائلٹ کے دروازے چوری کررہے تھے سکول کونسل ممبران نے ملزمان کی ریکی شروع کی اور ایک ملزم کو رات گئے سکول کے دروازے اتارتے موقع پر پکڑ لیا ملزم پولیس کے حوالہ کر دیا گیا جس کی نشاندہی پر رکشہ ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا تین دن بعد سبزی منڈی سدھار چوکی پولیس کےASI میاں اعجاز,رانا آصف وغیرہ نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کی بجائے رشوت لیتے ہوئے ملزمان کو رہا کر دیا ہیڈ ماسٹر مرزا ذولفقار و سکول کونسل ممبران نے سی پی او سے نوٹس اور ملزمان کی گرفتاری اور پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروئی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں