47

رقم نہ دینے پر 7 ملزمان کا ایک ہی خاندان کے 3 افراد پر دھاوا

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) رقم نہ دینے پر تھانہ مغل کوٹ کی حدود شیخ میلہ کے علاقہ میں 7ملزمان نے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو لاتوں مکوں اور ڈنڈوں سے وار کرکے زخمی کردیا ‘ مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مغل کوٹ میں غلام قادر شیرانی ولد جلال خان سکنہ شیخ میلہ نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اپنے ہوٹل واقع شیخ میلہ ڈیرہ کوئٹہ روڈ کی طرف جارہا تھا کہ مدرسہ کے قریب 7ملزمان نے رقم نہ دینے پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اس دوران ہوٹل میں موجود میرے دو رشتہ دار زاہد اور محمد شیر خلاصی کیلئے آئے تو ملزمان نے انہیں بھی زد و کوب کرکے زخمی کردیا’تھانہ مغل کوٹ پولیس نے غلام قادر شیرانی کی رپورٹ پر 7ملزمان گل زادہ ‘ ٹیکہ خان ولد صوبیدار ‘نجیب اللہ ولد گل زادہ ‘شاہد ولد شاہجہان ‘ ظفر علی ولد سید رسول ‘ مقصد علی ولد سید رسول ‘اسد خان ولد سید رسول اقوام شیرانی سکنائے شیخ میلہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں