ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) جھوک عمرے والی میں 17ہزار روپے کی رقم کے تنازعہ پر طیش میں آکر بھائی نے بھائی کو ڈنڈا مار کر قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پہاڑ پور کے علاقہ جھوک عمرے والی میں رقم کے تنازعہ پر دو بھائیوں کے درمیان تنازعہ پر ایک بھائی نعمت اللہ ولد محمد عثمان نے دوسرے بھائی عصمت اللہ کو ڈنڈا مارا ‘جس سے دوسرا بھائی شدید زخمی ہوکر موقع پر جاں بحق ہوگیا ‘ پہاڑ پور پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
38