40

رقم کے لین دین کا تنازعہ’ مشتعل افراد نے مخالف کو گولیاں مار دیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رقم کے لین دین کے تنازعہ پر مشتعل افراد نے مخالف کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مسلم ٹائون بی بلاک کے رہائشی 52 سالہ سراج الحق ولد ضیاء الحق کا ملزمان کے ساتھ رقم کے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا گزشتہ شام وہ سرگودھا روڈ کمال پور سٹی ہائوسنگ سوسائٹی کے قریب جا رہا تھا کہ مخالفین نے گھیر لیا اور رقم ادا نہ کرنے پر تلخ کلامی پر گولی مار کر بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ ریسکیو1122 نے مضروب کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں