32

رقم کے لین دین کے تنازعہ پر باپ بیٹے نے فائرنگ کرکے 2افراد کو قتل کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی)علاقہ فتح میں رقم کی لین دین کے تنازعہ پر باپ بیٹے نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا ‘ گومل یونیورسٹی پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی میں 56سالہ رمضان عرف خانی خان بلوچ ولد عبداللہ خان بلوچ سکنہ فتح نے 302/34ppc کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرا بھتیجا 24شاہزیب ولد جمشید بلوچ سکنہ فتح اور رشتہ دار 16سالہ وجاہت حسین ولد ملازم حسین بلوچ پیدل روانہ تھے کہ گلی شارع عام نزد خانہ احسان اللہ کے گھر کے قریب پہنچے تو احسان اللہ ولد انور اور اس کے بیٹے زیشان نے اپنے اپنے پستولوں سے ان پر فائرنگ کردی ‘ فائرنگ سے دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے ‘ جس کے بعد ملزمان موقع سے بھاگ گئے ‘ وجہ تنازعہ یہ ہے کہ 15سے 20دن قبل ملزم زیشان ولد احسان اللہ سکنہ فتح اور بھتیجے مقتول شاہ زیب کے مابین رقم کی لین دین پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں