18

رمضان المبارک سے قبل منافع خوروں کیخلاف موثراقدام کیا جائے

فیصل آباد (پ ر) انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر اور تاجر ر ا ہنما حاجی محمد عابد نے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ مقدس رمضان المبارک سے قبل ذ خیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کے سا تھ ساتھ مصنوعی مہنگائی کا ازالہ کیا جا ئے تاکہ روزہ داروں کو ریلیف مل سکے’ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ مقامی ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ مسلمانان عالم کیلئے مقدس مہینہ میں احترام رمضان آرڈی نینس پر سختی سے عملدرآمد کروایاجائے اور چائے خانوں’ ہوٹلوں ‘پان شاپس کھولنے والوں کیخلاف مذکورہ آرڈیننس کے تحت سخت ترین کارروائی کی جائے ‘ کیونکہ بدقسمتی سے رمضان المبارک میں بھی تمام اشیاء خوردونوش کھلے عام فروخت ہوتی ہیں’احترام رمضان کا خیال نہیں کیاجاتا ‘ مقامی انتظامیہ کی اس جانب خاموشی نا قابل فہم اور باعث تشویش ہے ‘ تاجر برادری حکومت اور مقامی انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ ماہ مقدسہ میں ہوٹلز وغیرہ کھولنے والوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے اور بھاری جرمانے کئے جائیں ‘ نیز اشیاء ضروریہ کاسٹاک کرنے اور مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں