20

رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کوکنٹرول کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رمضان سے قبل مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے ‘ حکومت رمضان المبارک کے مقدس ایام کی آمد کی حرمت کا ادراک کرتے ہوئے غریب اور متوسط طبقہ کو ہوشربا مہنگائی کی اذیت سے بچائے’ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈررانا محمد سکندراعظم خاں’ جنرل سیکرٹری چوہدری عاصم حبیب سمرا نے ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس کے شرکاء سے کیا’ اجلاس میں فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین مقصود احمد’ سینئر وائس چیئرمین حبیب الرحمن گل’ چوہدری امانت علی’ وائس چیئرمین’حاجی محمد انور’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’ایونٹ چیئرمین محمد علی ‘ چوہدری امتیاز احمد کمبوہ’ شوکت جٹ کے علاوہ ممبران فیض الحسن’ حق نواز’ محمد عرفان’حبیب سلطان’ سید صدا حسین شاہ’ شاہد علی’ عبدالرحمن’ محمد سعید’ خرم اقبال’ عظیم جبار’ طارق عزیز’ اشفاق احمد’ عبدالفاروق’چوہدری خرم شہزاد’ رانا احسان سکندر’ محمد ادریس چشتی’ محمد عمار نواز’ محمد حیدر سلطان’ رانا طاہر’ شہزاد اکبر’ محمد بلال یوسف’ افتخار احمد’ ذیشان نیامت علی’ محمد علی’ محمد شاہد چاند’ امجد علی’ محمد عاصم شہزاد’ محمد اویس اقبال’ عثمان شاہد’ احسان الحق’ علی اصغر’ اللہ دتہ’ اعجاز گل’ ذوہیب الحسن’ مظفر علی’ اعجاز اکرم’ سیف الرحمن’ اظہر اقبال’ اعجاز احمد’ محمد وقاص میمن’ محمد احمد’ عدنان حسن نے شرکت کی’ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی سے مصنوعی بحران پید ا کرنے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے ہنگائی اقدامات کئے جائیں’ جو عناصر ہر سال ماہ رمضان کی آمد سے قبل اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرتے ہیں ان کے خلاف آپریشن کیاجائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں