22

رمضان المبارک میں برکتوں اوررحمتوں کا نزول ہوتا ہے

فیصل آباد (پ ر)کراسان خا ن ایڈووکیٹ نے کہاکہ رمضان ا لمبارک اللہ تعالیٰ کی برکتوں اور ر حمتو ں کے نزول کا مہینہ ہے’یہ مہینہ ر و ز ہ، تراویح، تلاوت قرآن پاک، ا حتساب و جائزہ، مغفرت، جہنم سے چھٹکارہ اور صدقہ و احسان کا مہینہ ہے۔ جس میں جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں ۔ یہ اجر وثواب بڑھا کر دینے گنا ہو ں کے معاف کرانے، دعاؤں کے قبول ہونے اور درجات کے بلند ہونے کا مہینہ ہے ‘انہوں نے مزید کہا کہ یہی وہ با برکت مہینہ ہے کہ جس میں انسان نیکیاں حاصل کرتے ہوئے کمال کی منزل تک پہنچ سکتا ہے اور پچاس سال سے زاید کا معنوی سفر چند ساعتوں میں حاصل کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں