69

رمضان المبارک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پراظہارتشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کاروباری شخصیت اور صدر انجمن تاجران کچہری بازار چوہدری خالد جٹ نے رمضان المبارک میں بڑھتی مہنگائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ عام اشیاء ضروریہ ‘ آٹا’ گھی’ دالوں’ چینی’ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اعتدال لانے اور مصنوعی مہنگائی کے تدارک کیلئے موثر حکمت عملی وضع کی جائے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے مہنگائی کے اصل عوامل تلاش کئے جائیں’ نیز بجلی’ گیس’ اور پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے’ عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف سے مستقل بنیادوں پر جان چھڑانے کیلئے کفایت شعاری کو فروغ دیا جائے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور عوام کو ریلیف دینے سمیت عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کواشں ہے مگر روز افزوں مہنگائی نے غریب’ محنت کش اور دیہاڑی دار سمیت متوسط طبقہ کی زندگی اجیرن کر دی ہے رہی سہی کسر بجلی ‘ گیس کے بھاری بلوں نے پوری کر دی ہے وفاقی حکومت کو سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ عام آدمی کی زندگی میں آسانی پیدا ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں