28

رمضان المبارک میں سوئی گیس کی دستیابی کا شیڈول جاری

کمالیہ(نامہ نگار) رمضان المبارک میں سو ئی گیس کی دستیابی کا نیا شیڈول جاری، شیڈول کے مطابق صارفین کو کل ساڑھے دس گھنٹے سوئی گیس دستیاب ہوگی۔ سحری اور افطاری کے ا و قا ت میں سوئی گیس بحال رہے گی۔ تفصیل کے مطا بق محکمہ سوئی نادرن گیس پرائیویٹ لمیٹڈ نے رمضان المبارک میں سوئی گیس کی دستیابی کا نیا شیڈول جاری کردیا۔ شیڈول کے مطابق کمالیہ شہر اور گردونواح کے صارفین کو چوبیس گھنٹوں میں سے کل ساڑھے دس گھنٹے سوئی گیس دستیاب ہو گی۔ جس میں سحری اور افطاری کے اوقات میں سوئی گیس بحال رہے گی۔ شیڈول کے مطابق سحری کے لئے رات 2 بجے سے صبح 5 بجے تک، صبح ساڑھے چھ بجے سے صبح 8 بجے تک جبکہ افطاری کے لئے سہ پہر 3 بجے سے رات 9 بجے تک صارفین کو سوئی گیس دستیاب ہو گی جبکہ اس کے علاوہ سوئی گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں