ٰفیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر سید علی ناصر رضوی نے ضلع بھرکے پولیس افسران کے ساتھ رمضان المبارک کی آمد کے سلسلہ میں پولیس لائنز میں میٹنگ کی جس میں انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میںسخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی اونے ٹاؤن ایس پیز ،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ او ز کو میٹنگ کے دوران سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقہ میںمساجد کی سیکیورٹی کو فول پروف بنائیں ۔تمام مکاتب فکر کی مساجدکی انتظامیہ سے ملیںاور انہیںسیکیورٹی انتظامات کے متعلق مکمل بریف کریں۔رمضان المبارک میں مساجد کی سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ شاپنگ سینٹرز اور خواتین کے بازاروں میں سیکیورٹی ڈیوٹی بھی لگائی جائے ۔اس موقع پر ایس ایس پی ا پریشنز محمد ارسلان شاہزیب بھی موجود تھے۔
25