19

رمضان المبارک میں مساجد کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائیگا ‘ ڈی ایس پی آفتاب احمد صدیقی

گوجرہ(نامہ نگار)رمضان المبارک کے سلسلہ میں امن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب احمد صدیقی منعقد ہو اجس میں ممبران امن کمیٹی ،انجمن تاجران کے عہدید ا ر ا ن کی کثیر تعدادنے شر کت اجلاس میں خطاب کر تے ہو ئے ڈی ایس پی نے کہاکہ ماہ رمضان المبارک کے ایام میں امن وامان کی قیام کو یقینی بنا یا جائیگا کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔رمضان المبارک مساجد اور دیگر عبا دت گاہوں کی سیکیورٹی کویقینی بنایا جائیگادوران تر ا ویح مساجدمیں سیکورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔تمام مسالک کے علمائے اکرام کو چاہئے کہ وہ اپنے خطابات کے دوران شہریوں کو امن وامان سے رہنے کی تلقین کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں