16

رمضان المبارک میں پنجاب کے 1کروڑ 58لاکھ گھرانوں کومفت آٹا تقسیم کرنے کافیصلہ

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ مفت آٹے کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں، رمضان میں پنجاب بھر کے 1 کروڑ 58 لاکھ گھرانوں کو مفت آٹا تقسیم کیا جائیگا، مفت آٹے کی تقسیم 25 شعبان سے 25 رمضان تک کی جائیگی، آٹے کی تقسیم 8 ہزار 5 سو یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے کی جائیگی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں حکومتِ پنجاب کی طرف سے رمضان میں مفت آٹے کی تقسیم کے پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی، مشیرِ وزیرِ اعظم احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار غریب عوام کیلئے رمضان میں مفت آٹا کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا ہے، رمضان میں پنجاب بھر کے 1 کروڑ 58 لاکھ گھرانوں کو مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا، مفت آٹے کی تقسیم 25 شعبان سے 25 رمضان تک کی جائے گی، آٹے کی تقسیم 8 ہزار 5 سو یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے کی جائے ۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ عوامی سہولت کیلئے آٹے کی تقسیم کے مزید 20 ہزار پوائنٹس قائم کئے جائیں، مفت آٹے کی تقسیم شفاف طریقے سے یقینی بنائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں