اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم شہباز شر یف نے کہا ہے کہ گرمیوں کے موسم میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے اور لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے جلد اور مناسب اقدامات کئے جا ئیں ،رمضان المبارک کے دوران خاص طور پر کم سے کم لوڈشیڈنگ کی جائے،یہ ایک خوش آئند امر ہے کہ بجلی کی پیدا وار کے حوالے سے انرجی مکس میں مقامی ایندھن اور متبادل وسائل کا حصہ مسلسل بڑھ رہا ہے ،حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کو مکمل آپریشنل بنانے کے لئے فی الفور اقدامات کئے جائیں،وزیراعظم نے ہدایت کہ گرمی کی آمد سے پہلے متعلقہ اداروں کے پاس ایک ٹھوس اور جامع پلان موجود ہو ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت موسم گرما میں بجلی کی ترسیل اور لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گرمیوں کے موسم میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے اور اس حوالے سے لوڈ مینجمنٹ کے مناسب اقدامات کئے جائیں
21