فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رمضان المبار ک کے دوران چینی کی ممکنہ قلت اور مہنگائی کے پیش نظر حکومت فوری مناسب حکمت عملی طے کر ے تاکہ اس مبارک مہینے کے دوران روزہ د ا ر و ں کی ضروریات کو بلا تعطل پورا کیا جا سکے ۔ یہ با ت فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے اس ماہ مبارک سے قبل چینی کی برآمد سے اندرون ملک اس کی قلت کے خدشات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران کھانے پینے کی دیگر اشیاء کے ساتھ ساتھ چینی کے استعمال میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے اِس لئے حکومت کو ابھی سے لوگوں کی ممکنہ ضروریات کا اندازہ لگا کے چینی کے وافر سٹاک کو یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی فراہمی کیلئے شوگر ملوں کو فاضل سٹاک کی برآمد کی اجازت فوری طور پر واپس لے لینی چاہیے تاہم اگر رمضان کے بعد چینی بچ جائے تو پھر اِس کی دوبارہ برآمد کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
38