17

رمضان بازاروں میں شہریوں کوریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( نامہ نگار) پنجاب حکومت کا رمضان المبارک میں صارفین کو اشیاء خوردونوش سبسڈائز ریٹس پر فراہم کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کی زیر صدارت ماڈل بازار میں اشیاء خوردونوش کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں اے ڈی سی آر ضحٰی شاکر، ، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں شہریوں کو اشیاء خوردونوش کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے کہا کہ ضلع کی ہر تحصیل میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میںماڈل بازاروں میں اشیاء سستے داموں فراہم کی جائیں گئیں۔ آج سے چاروں تحصیلوں میں ماڈل بازار میں رعایتی نرخوں پر اشیاء فراہم کی جائیںگی۔ صارفین کو گھی، چینی ، فروٹ ، سبزیاں اور چکن سستے داموں دستیاب ہونگے جبکہ چکن مارکیٹ سے فی کلو 15 روپے سستا فراہم کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ رمضان میں شہریوں کو ریلیف فراہمی کرنے کی خاطر تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا گیا۔ اوپن مارکیٹ میں مانیٹرنگ کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد بھی بڑھائی جائیگی تاکہ ناجائز منافع خوری سے شہریوں کور یلیف فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں