جھنگ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق حسین بھٹی نے رمضان بازاروں کے قیام اور انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر انجمن تاجران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران متعلقہ محکموں کے افسران کی طرف سے رمضان بازاروں کے قیام اور انتظامات بارے بریفننگ دی گئی۔انجمن تاجران کے نمائندوں کی طرف سے رمضان بازاروں کے قیام کے حوالہ سے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق حسین بھٹی کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ رمضان بازاروں کے قیام اور انتظامات کے حوالہ سے اپنی تیاریاں مکمل کریں۔قبل از وقت تیاریوں کا مقصد عوام کو رمضان المبارک میں بھر پور ریلیف فراہم کرنا ہے۔
35