35

رمضان ریلیف پیکیج :20 مارچ سے آغاز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف)حکومت نے رمضان ریلیف پیکیج کا 20 مارچ سے آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر19 اشیاء پر 5 ارب روپے کا پیکج 2 طبقات میں تقسیم ہوگا ،بی آئی ایس پی صارفین کو ایک ارب 15 کروڑ روپے جبکہ عام صارفین کو 3 ارب 84 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا،غریب طبقے کو گھی پر 100 روپے ، آٹا پر 52 روپے، چینی پر 30 روپے فی کلو سبسڈی ملے گی ،ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے، گھی 300 روپے اور چینی 70 روپے فی کلو ملے گی ،عام صارفین کو آٹے پر 27 روپے، چینی 11 اور گھی پر 25 روپے فی کلو سبسڈی ملے گی،عام صارف کو 10 کلو آٹا 648 روپے، گھی 490، چینی 89 روپے فی کلو میسر ہوگی ،تمام صارفین کو دالوں پر 20 روپے فی کلو سبسڈی ملے گی،کوکنگ آئل پر 25 ، بیسن، کھجور 50، مشروبات15 پر سے 30 فیصد ریلیف ملے گا،چائے پر 100، دودھ پر 30 روپے اور مصالحوں پر 10 فیصد رعایت ملے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں