37

رمضان نگہبان پیکیج کی تقسیم میں ہیر پھیر کا انکشاف

ساہیانوالہ(نامہ نگار) چک جھمرہ رمضان نگہبان پیکیج کی تقسیم میں ہیر پھیر سیکرٹری یونین کونسل اور محکمہ مال کا عملہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی دھجیاں اڑانے لگے ذرائع کے مطابق تحصیل چک جھمرہ میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے جاری کردہ رمضان نگہبان پیکیج کے ذریعے مستحقین کو دیے جانے والے راشن پیکٹ کی تقسیم میں یونین کونسلز کے سیکرٹری اور محکمہ مال کا عملہ اپنے تعلقات نبھانے میں مشغول ہوگیا سرکاری عملہ یہ راشن گھر گھر پہنچانے کی بجائے مختلف چکوک میں اپنے من پسند چوہدریوں اور سیاست دانوں کے ڈیروں پر جاکر ان کی مرضی کے مطابق راشن تقسیم کرتے ہیں جس سے بہت سے مستحقین گھرانے اس حق سے محروم ہوتے ہوئے دکھائی دے رہیں ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں دھڑہ بندی اور ذاتی مخالفت کی بنا پر بہت سے افراد ایسے بھی ہیں جو کسی سیاسی ڈیرے پر جاکر یہ راشن وصول کرنے سے انکاری ہیں ان حالات میں عوام نے ڈی سی فیصل آباد اور اسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ شاہد بشیر سے درخواست کی ہے کہ رمضان نگہبان پیکیج کی تقسیم کے لیے یونین کونسلز کے سیکرٹریز و دیگر سرکاری عملے کو پابند کیا جائے کہ اگر وہ یہ راشن گھر گھر نہیں پہنچا سکتے تو کسی سرکاری عمارت میں بیٹھ کر تقسیم کریں یہاں پر عام آدمی کی رسائی بھی ممکن ہو اور ان کی عزت نفس بھی مجروح نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں