57

رمضان پیکیج کی تقسیم کیلئے ٹیمیں متحرک ہیں،سید یاسرعلی شاہ

جڑانوالہ(نامہ نگار)چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سید یاسر علی شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے رمضان نگہبان پیکج کے تحت مرتب کردہ ڈیٹا کے مطابق حقدار گھرانوں میں مفت راشن کی تقسیم کا عملی طور پر اغاز کر دیا گیا ہے 15 مارچ تک تحصیل کے رجسٹرڈ افراد کے گھروں کی دہلیز پر مفت راشن کی ترسیل کا عمل کریں گے۔ جس کیلئے ٹیمیں ہمہ وقت متحرک ہیں جو مستحقین کے گھروں تک راشن پہنچانے کا فریضہ سر انجام دیں گی رمضان نگہبان پیکج حکومت پنجاب کا منفرد اور تاریخی اقدام ہے جس سے تحصیل بھر کے ہزاروں خاندان مستفید ہونگے تحصیل بھر کے پیکنگ پوائنٹس کی تسلسل کیساتھ کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں