لاہور(بیوروچیف)محکمہ موسمیات نے رواں برس سردیوں کا دورانیہ طویل ہونے کی پیشگوئی کردی۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز تک بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں، اس سال سردیوں کا دورانیہ گزشتہ سال کی نسبت طویل ریکارڈ کیا جائے گا، جب تک سورج کی شعائیں زمین پر نہیں آئیں گی سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافے کے باعث موسمی امراض زکام، خشک کھانسی، نزلہ جیسی بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگی ہیں۔
