28

رواں ماہ کے آخرتک گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا

سرگودھا (بیورو چیف) ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں ماہ کے آخری ہفتہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور اپریل کے آخر میں گرمی کی شدت عروج پر ہوگی جبکہ مئی سے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے بارشیں معمول سے انتہائی کم ہونے کی وجہ سے جہاں گرمی کی شدت بڑھے گی وہاں پر ربیع کی فصل بھی جلد تیار ہوجائیگی جبکہ جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی کئی علاقوں میں گندم کی فصل تیار ہونے کے بعد اس کی کٹائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں