چنیوٹ(نامہ نگار)تیز رفتاری کے باعث رکشہ الٹنے سے دو افراد زخمی ریسکیو1122کے مطابق فیصل آباد روڈ نزد بھٹوکالونی تیز رفتار رکشہ دھند کے باعث الٹ گیا جس سے رکشہ میں سوار 50سالہ محمد یاسین ولد دلبر اور26سالہ عمران ولد محمد عمر گرکر شدید زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کردیا جہاں پر ایک زخمی کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
44