27

رہنما پیپلز پارٹی رانا نصیر نے PTIکی حمایت کردی

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) رہنما پیپلز پارٹی پی پی 108رانا نصیر احمد نے تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا،تحریک انصاف کا منشور غریب عوام کیلئے ہے ،تفصیلات کے مطابق پی پی 108سے بڑے دھڑے تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں رہنما پیپلز پارٹی پی پی 108رانا نصیر احمد نے الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا اور کمپین بھی جاری رکھی لیکن جب پیپلز پارٹی نے ٹکٹوں کی تقسیم شروع کی تو انہوں نے ٹکٹ لینے سے انکار کر دیا اب انہوں نے رہنما تحریک انصاف صابق صوبائی وزیر رانا آفتاب احمد خاں سے ملاقات کر کے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا جوکہ حلقہ کی سیاست کا ایک بڑا بریک تھرو ہے اس سے تحریک انصاف کے امیدواروں کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے ،رانا آفتاب احمد خاں کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا منشور غریب عوام کیلئے ہے کسی اور پارٹی کا تو ابھی تک کوئی منشور ہی سامنے نہیں آیا عمران خان نے پہلے بھی غریب عوام کو صحت کارڈ سمیت درجنوں سہولیات فراہم کی اب مزید غریب عوام کی خدمت کریں گے تحریک انصا ف عوام کی جماعت ہے اس الیکشن میں عوام اپنے ووٹ سے مخالفین کو شکست دے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں