15

ریاض فتیانہ ‘آشفہ ریاض نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کئے

کمالیہ(نامہ نگار) سابق کونسلر بلدیہ کمالیہ خادم مسیح گل نے کہا ہے کہ ایم این اے ریاض فتیانہ اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 122 آشفہ ریاض فتیانہ نے ہمیشہ عوام کے مسائل کو حل کیاہے۔ عوام کے درمیان رہ کر ان کے دکھ سکھ میں شریک ہو ئے ہیں اور ثابت کیا ہے کہ وہ عوامی نمائندہ ہیں۔ ایسے لوگوں کا ہمارے شہر کے نمائندہ ہونا ہم سب کے لئے باعث فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ صوبائی انتخابات میں عوام ایک بارپھر آشفہ ریاض فتیانہ کا انتخاب کرے گی اور سیاسی مخالفین پر یہ بات ثابت ہوجائے گی کہ اب ان کا سیاسی کیرئیر ختم ہو چکا ہے۔ عوام کو اب جھوٹے وعدوں کے ذریعے اپنی طرف مائل نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے جو صرف ان دونوں رہنماؤں نے کئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں