فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریسکیو 1122 کے میڈیا کوارڈینیٹر فیصل انور کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں، مرحومہ نہایت خوش اخلاق’ ہمدرد’ شفیق اور صوم وصلوٰة کی پابند خاتون تھیں، ان کی نمازجنازہ آج 23 فروری بروز جمعرات نماز ظہر کے بعد ان کے آبائی گائوں 32 ج ب امین پور بنگلہ میں ادا کی گئی، جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیبۖ کے صدقہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔
28