21

ریسکیو1122کے اہلکاروں کی ٹریننگ کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ اویس بابر کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو 1122 کی ٹریننگ وننگ انچارج اعزاز محمود کی نگرانی میں ریسکیو1122 ٹریننگ وننگ ٹیم نے سینٹرل جیل اسٹاف کے اہلکاروں کیلئے ایک روزہ BLS اور فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا انعقاد کیا، ٹریننگ کے دوران سنٹرل کے جوانوں کو زخمیوں کی ایک سے دوسری جگہ محفوظ منتقلی اور حادثات سے بچائو اور نمٹنے کی عملی مشقیں بھی کروائی گئیں۔ جس میں سنٹرل کے تمام اہلکاروں نے بھرپور حصہ لیا، ٹریننگ کے اختتام پر سپرٹینڈنٹ جیل ڈیرہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں