35

ریسکیو1122 سرگودھا عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے

سرگودھا (بیوروچیف) پنجاب ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 سرگودہا عوام کو معیاری سروس فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہرشاہ نے ما ہ فروری کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ کے10منٹ کے اوسط رسپانس ٹائم میں 3670 افراد کو طبی امداد فراہم کی۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ان میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی 900، میڈیکل کی 2582، مختلف جرائم کی 97، متفرق 326 ،اور آتشزدگی کی 48 ایمرجنسی میں نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کو بچایا بلکہ لاکھوں روپے کی املاک کو بھی محفوظ بنایا,اس کے علاوہ 1212افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ صرف حقیقی ایمرجنسی کی صورت میں 1122پر بروقت کال کریں تاکہ عوام کو جلدازجلد سروس میسر ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں