26

ریسکیو1122 سرگودھا کی سالانہ رپورٹ جاری

سرگودہا (بیوروچیف) پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 سرگودہا نے گزشتہ سال کے دوران8.3 منٹ کے اوسط رسپانس ٹائم میں53 ہزار896افراد کو مد د فراہم کی۔ان خیالات کا اظہار ڈسرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہرشاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے ریسکیو سرگودہا کی سال 2023کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کیا۔ ان میں روڑ ٹریفک حادثات کی 11958، میڈیکل کی38917، مختلف جرائم کی 1162، نہر میں ڈوبنے38، بلڈنگ منہدم ہونے کی 23 متفرق5467 اورآتشزدگی کی 535 ایمرجنسیز شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں