40

ریلوے اسٹیشن پر اشیاء مہنگے داموں فروخت ‘ پینے کا پانی نایاب

فیصل آباد( آن لائن ) پاکستان ریلوے اسٹیشن فیصل آباد کرپشن اور مسائل کاگڑھ بن گیا ، مسافروں کیلئے پینے کا صاف پانی والے فلٹر پلانٹ بند ، مسافر اور ملازمین صاف پینے کے پانی سے محروم، نجی کمپنی کو پانی کا ٹھکہ دیدیا گیا ،پینے کے پانی کی سادہ بوتل 40روپے کی بجائے 100روپے کی کردی گئی، ریلوے سٹیشن پرپینے کے پانی سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموںفروخت ہونے لگیں، پارکنگ سٹینڈ کے بعدمسافروںکوریلوے سٹیشن پر کھانے پینے کی اشیاء قائم سٹائلز مالکان، ٹھیکیدار، ریلوے سٹیشن سپرنٹنڈنٹ ملکر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے، شہریوں اور تاجروں کا ریلوے سٹیشن پر ہونے والی لوٹ مار کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ،آن لائن کے مطابق پاکستان کے تیسرے بڑے شہرفیصل آباد کا ریلوے سٹیشن کرپشن اور مسائل کا گڑھ بن گیاہے جس سے مسافروں اور شہریوں کو پینے کے پانی ،پارکنگ سیٹنڈ سمیت دیگرسخت مشکلات کا سامناہے قیام پاکستان سے اب تک ریلوے انتظامیہ اپنے مسافروں کو ہمیشہ سہولتیں فراہم کرنے میں پیش پیش رہی ہے ، مگر فیصل آباد میں ٹھیکیدار، ریلوے سٹیشن سپرنٹنڈنٹ ملکر مسافروں اور شہریوں کو د ونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں فیصل آباد ریلوے سٹیشن پرمسافروں اور ملازمین کے لئے ایک صاف پینے کا فلٹر پلانٹ لگایا گیا تھا جس کو ریلوے انتظامیہ نے ایک سازش کے تحت بند کرکے پینے والے پانی کی بوتلیں فروخت کرنے والی ایک نجی کمپنی سے سازباز کرکے ریلوے سٹیشن پر قائم 20سے زائدکھانے پینے والے سٹالزپراس کی کمپنی کا پانی فروخت کرنے کاحکم دیدیا گیا ہے، مبینہ طور پرریلوے سٹیشن سپرنٹنڈنٹ تمام سٹالزسے لاکھوں روپے ماہانہ وصول کررہے ہیں اور ریلوے سٹیشن پر پانی کی سادہ بو تل40روپے کی بجائے 100روپے میں فروخت ہورہی ہے، مسافروں کے ساتھ ریلوے کے چھوٹے ملازمین بھی پینے کے صاف پانی سے محروم ہوگئے ہیں ، جبکہ فیصل آباد ریلوے سٹیشن پر کچھ قبل سلانی ویلفیئر کی انتظامیہ نے مسافروں اور ملازمین کیلئے اپنا الگ سے الیکٹرنک واٹرپلانٹ لگایا تھا اور اس کیلئے بجلی میٹر بھی اپنا ہی لگوایا تھا جس کا بل سیلانی ویلفیئر کی انتظامیہ ادا کرتی تھی اس کو بھی بند کردیا گیاہے ، ریلوے سٹیشن پرقائم کھانے پینے کے سٹالز مالکان، ٹھیکیدار، ریلوے انتظامیہ ملکر شہریوںمسافروں کودونوں ہاتھوں سے لو ٹ رہے ہیں پانے کے ساتھ دیگر کھانے پینے کی اشیاء بھی مہنگے داموں فروخت ہورہی ہیں یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ سٹیشن سپرنٹنڈنٹ کی ایما پر پارکنگ سیٹنڈ کے نام ڈراپ لائن پرچی فیس دو بار و شروع کردی گئی ہے ریلوے سٹیشن فیصل آباد کی پارکنگ سٹینڈ کا ٹھیکہ بھی غیرقانونی طورپرائیوٹ افراد دیا گیا ہے یہاں مسافروں کو لانے لے جانے کے لیے ایک ڈراپ لائن مختص کی گئی تھی اور اس لائن تک محدودرہنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو پارکنگ پرچی فیس سے استثنیٰ دیا گیا تھا مگر فیصل آباد ریلوے سٹیشن پر روزانہ ڈراپ لائن پر آنے والی ہزاروں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے بھی ناجائز پارکنگ پرچی فیس لی جارہی ہے۔ ریلوے سٹیشن پر سپرنٹنڈنٹ یونس بھٹی کی جانب سے ریلوے سٹیشن پر قائم سٹالز مالکان، ٹھیکیدار، پارکنگ مافیا کے ساتھ مبینہ ساز باز کر کے شہریوں اور مسافروں کی جیبوں پر ڈاکے ڈالے جارہے ہیں، شہریوں اور تاجروں نے ریلوے احکام اور وقافی وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد ریلوے سٹیشن پر ہونے والی لوٹ مار کا فوری نوٹس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں