ساہیانوالہ(نامہ نگار)جھمرہ ریلوے روڈ پر شہر کی مین مارکیٹ اور اہم شاہراہ پر بنائی جانے والی کچرا کنڈی شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی ٹی ایم اے کے عملہ کی سستی کے باعث کچرا پورے روڈ پر پھیل گیا جس سے سکول جانے والے بچے، دفاتر و ملز فیکٹریوں میں جانے والے مزدورں کے ساتھ ساتھ ٹریفک کا بہا بھی متاثر ہونے لگا جبکہ کچرا کنڈی کے گرد فروٹ، سبزی اور ناشتہ فروش آلودہ اور بدبودار ماحول میں ٹھیلے لگا کر اشیا خوردونوش فروخت کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں سروے رپورٹ کے مطابق چک جھمرہ ٹان مونسپل ایڈمنسٹریشن کی انتظامیہ نے انوکھی حکمت عملی اپناتے ہوئے شہر کی مصروف ترین سڑک کے درمیان میں کچرا کنڈی کے لیے جگہ مختص کرکے شہریوں دکانداروں کو وہاں کوڑا پھینکنے کی اجازت دے رکھی ہے مگر خود ٹی ایم کا عملہ بروقت یہاں سے کچرا اٹھانے میں غفلت سے کام لیتا ہے جس سے یہاں پر کچرے کا ڈھیر لگا رہتا ہے جو سکول جانے بچوں سمیت ٹریفک کے بہا میں مشکل پیدا کرتا ہے دوسری جانب تیز رفتار گاڑیوں کے ٹائروں سے لگ کر یہ کوڑا پورے شہر کا ماحول بدبودار کر دیتا ہے شہریوں کا کہنا ہے مصروف ترین سڑک پر انتظامیہ کی جانب سے یہ کچرا کنڈی بنانے کی حکمت عملی ان کی سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کچرا کنڈی کو یہاں سے کہی اور منتقل کیا جاے تاکہ وہ اس آلودہ ماحول سے چھٹکارا حاصل کرسکیں۔
