منڈی صادق گنج(نامہ نگار) ریلوے کے لوہا چور گرفتار۔ گزشتہ رات نواحی گاں موضع طبقڑہ ریلوے کا چوری شدہ لوہا چور لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تفصیلات کے مطابق موضع طبقڑہ میں موجود ٹھیکری پہرے داروں نے گاں سے گزرنے والے لوڈر رکشے کو روکنے کی کوشش کی تو اس میں موجود افراد نے پہرے داروں پر فائرنگ کر دی جس پر پہرے داروں نے مقامی افراد کی مدد سے ان کا تعاقب کیا اور پکڑ کر جب لوڈر رکشے کی تلاشی لی تو اس میں سے 35 سے 40 من ریلوے کا لوہا برآمد ہوا پہرے داروں نے امجد اور الطاف نامی افراد کو پکڑ لیا جبکہ فائرنگ کرنے والے ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے 15 پر کال کرنے پر پولیس تھانہ منڈی صادق گنج نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
