38

ریلوے کی غیر کار آمد اراضی پر جدید تفریحی پارک تعمیر کیا جائے ، صفدر آبادکے شہریوں کا مطالبہ

صفدرآباد(نامہ نگار)مدنی محلہ سے ملحق ریلوے کی برسوںسے غیر کارآمد اور خالی جگہ پرریلوے کے نام سے ریلوے گرائونڈ تعمیر کی جائے۔شہر کی عوام کا ایک عرصہ سے مطالبہ رہا ہے کہ شہریوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ پلے گرائونڈ اور سیر و تفریح کے لئے پارک مہیا کیا جائے لیکن آجتک کسی بھی حکومت نے اس طرف توجہ نہین دی۔مسلم لیگ (ن) کے سابقہ این ایز اور ایم پی ایز نے عوام کے اس مطالبہ پر کبھی غور ہی نہیں کیا،البتہ کچھ کام ضرور ہوئے جن میں اس شہر (پرانا نام ڈھاباں سنگھ)کو شہید ایم پی اے صفدرالحق ڈوگر کے نام پر صفدرآباد کا نام دینا،پولیس اسٹیشن کا قیام،ڈگری کالج کا قیام،نادرا آفس،تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال، ،پاسپورٹ آفس کا قیام ،ق لیگ کے دور میں ریلوے اسٹیشن پر اوور ہیڈ برج،پلیٹ فارم نمبر دو کی تعمیر،شہر میں سوئی گیس کی فراہمی،مختلف ادوار میں گلیوں کی سولنگ وغیرہ،نالیوں کی تعمیر،شہر کے بازاروں میں ٹف ٹائل،فیمیلی پارک،کمیٹی کا دفتر؛کمیٹی روڈ(چیئرمین خالد بھٹی کی کاوش)،کینال اسٹیڈیم نہر کے دونوں اطراف،ماہنیانوالہ روڈ کی تعمیر(رائے اعجاز کا کارنامہ)اور اسی طرح پی ٹی آئی کے دور میں شہر کی سڑکوں ریلوے روڈ اور مانانوالہ روڈ کی تعمیر،،یہ کام کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں