سرگودھا (بیوروچیف ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر یٹا ئرڈ شعیب علی کی نگرانی میں مارچ کے پہلے و ر کنگ ڈے پر ضلع کی تمام تحصیلوںمیں ریونیو عو ا می خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر کوٹمومن پر منعقدہ ریونیو عوامی خد مت کچہری میں شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر عوام کے ریونیو سے متعلقہ مسائل سن کر حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ ڈے ریونیو عوامی خدمت سروسز کا سلسلہ جاری ہے۔ ریونیو عو ا می خدمت سروسز کے انعقاد کا مقصد ایک چھت تلے ریونیو سے متعلقہ عوامی مسائل کو حل کرنا ہے۔ ریونیو عوامی خدمت سروسز میں فرد ملکیت کا اجراء ، انتقالات، ڈومیسائل کا اجراء ، رجسٹریشن، درستگی نا م، عمل درآمدی ڈگری اور دیگر ریونیو سے متعلقہ مسائل کو سن کر ترجیح بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے جس سے لوگوں کو ریلیف مل رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ریونیو افسرا ن عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں لوگو ں کے مسائل کو روزانہ کی بنیاد پر بروقت حل کریں عوام کو محکمہ مال سے متعلقہ مسائل کے حل میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہو نی چا ہیے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے تحصیل ہسپتال کوٹمومن کا بھی اچانک دورہ کیا۔
41