19

ریونیو فیلڈ سٹاف مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنائے ‘ ڈپٹی کمشنر سرگودھا

سرگودہا (بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے اے ڈی سی آر دفتر ‘ اسسٹنٹ کمشنر دفتر ‘ لینڈ ریکارڈ سنٹر ‘ پٹوار خانہ او رمحافظ خانہ کا اچانک معائنہ کیا ۔ اس موقع پر اے ڈی سی آر محمد محسن صلاح الدین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ماتحت ریونیو دفاتر میں افسران اور دیگر عملہ کی حاضری اور دستیابی کو چیک کیا ۔ انہوں نے ان اداروں میں سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا جبکہ ریکارڈ بھی ملاحظہ کیا۔ انہوں نے سائلین سے بھی ملاقات کی او ران سے مختلف امور بارے آگاہی لی۔ انہوںنے ریونیو افسران اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمت کو ا پنا شعار بنائیں ۔ ملازمین کی حاضری پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا ۔ دفاتر میں آنے والے سائلین کو کسی قسم کی مشکلات یا تاخیری حربوں کو بھی برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ریونیو فیلڈ سٹاف مقرر کردہ اہداف کے حصول کو بھی یقینی بنائے ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری دفاتر صاف ستھرے نظرآنے چاہیں ۔ سائلین کے بیٹھنے کیلئے مناسب انتظام بھی یقینی بنایاجائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں