ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) ریڈیو پاکستان کی 42ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک پروقار تقریب ریڈیو پاکستان ڈیرہ کے سبزہ ساز میں منعقد ہوئی’ جس کے مہمان خصوصی ریجنل پولیس آفیسر محمد سلیم مروت تھے ‘ تقریب میں ریڈیو پاکستان کے سابق اور موجودہ ملازمین سمیت ڈیرہ کے دانشوروں ‘ پروفیسرز ‘ ادیبوں اور لکھاریوں سمیت ریڈیو سامعین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر نیوز گلزار احمد اور سابق ڈائریکٹر پروگرام محمد فیاض بلوچ نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنا وقت کا بنیادی تقاضا ہے ‘ دونوں سینئر براڈکاسٹرز نے اعلیٰ حکام پر زور دیا کہ وہ ادارے کی ترقی اور علاقائی ثقافت کی ترویج کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریڈیوپاکستان ڈیرہ صاحبزادہ ڈاکٹر محمد نجم الحسن نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں برداشت کے مادے کو پروان چڑھانے کیلئے ریڈیو ڈیرہ مثالی کردار نبھا رہاہے ‘ انہوں نے کہا کہ مشکل ادوار اور قدرتی آفات میں ادارے نے عوام الناس میں بھرپور شعور اجاگر کیا ہے ‘ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ محمد سلیم مروت نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کی ترقی میں ریڈیو کا کردار ایک مسلمہ حقیقت ہے ریڈیو پاکستان ڈیرہ کی 42ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او نے کہا کہ پر امن معاشرے کے قیام میں ریڈیو پاکستان ڈیرہ دیگر اداروں کے شانہ بشانہ ہے ‘ انہوں نے یقین دلایا کہ خطے میں قیام امن کیلئے ریڈیو کے ساتھ ملکر لوگوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا۔
23