ساہیوال(بیوررپورٹ)نواحی چک 59/G.Dمیں تحصیلدار ریکوری واپڈا کی ٹیم کو ڈیفالٹر محمد یار سگھلہ سمیت پانچ مسلح افراد نے یر غمال بنا لیا سر کاری گاڑی تباہ مقدمہ درج ،دو گرفتار۔تفصیلات کے مطابق اسی چک میں بجلی صارف میٹر محمد یار سگھلا کا 61ہزار 34روپے کا ڈیفالٹر ہونے کی بنا پر کنکشن کاٹ دیا گیا لیکن صارف محمد یار ولد اللہ یارا ور اس کا باپ میاں مناں نے بجلی چوری کر کے استعمال جاری رکھا جب بجلی میٹر کو ڈیفالٹر ہونے کی بنا پر ریکوری ٹیم نے اتارا تو پانچ ملزموں نے دھاوا بول دیا اور ریکوری ٹیم کو یر غمال بنا لیا ملزموں نے ہنگامہ آرائی کی جس پر 15کال پر پولیس نے مو قع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور ریکوری ٹیم کے ممبر فر حان کو بازیاب کر والیا اور ملزموں کے قبضہ سے سر کاری گاڑی نمبر 9598۔ایس ایل کے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لی جس کی ملزموں نے توڑ پھوڑ کی تھی ۔پولیس بہادر شاہ نے مبشر علی حسن کی مد عیت میں مقدمہ 462جے،342،186،427اور506 ت پ درج کر کے دو ملزموں کو حراست میں لے لیا۔
