41

زائد ریٹ پر آٹا فروخت کرنیوالا قانون کی گرفت میں آگیا

گوجرہ (نامہ نگار)مقررہ ریٹ سے زائد پر آٹافروخت کر نے والاقانون کی زد میں آ گیا۔معلوم ہواہے کہ فوڈگرین انسپکٹرمحمد طیب عا رف نے حسنیہ کالونی کے کرایانہ سٹورکے مالک محمد عباس کوسبسڈی والا آٹاگورنمنٹ کے مقرر کردہ دس کلوآٹاکے نرخ 648روپے کی بجائے مہنگے داموں فروخت کر تے ہو ئے قابو کر لیا۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیاہے۔علاوہ ازیں شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ آٹاکی وافر مقدار گلی محلوں کی دکانوں پر سپلائی کو یقینی بنایا جائے ۔اورعوام کوسیل پوائنٹ پرلمبی قطاروں اورمشکلات سے بچایاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں