فیصل آباد(پ ر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شفیق احمدگجرنے کہاہے کہ پنجاب کے الیکشن میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت کے ساتھ کامیاب ا و رحکومت ہوگی۔ منظرعام پرآنے و ا لے کردارکیسزاورزبان درازی کی وجہ سے عمر ا ن خان کاسیاسی گراف گرچکاہے جبکہ پر و یز ا لٰہی کونہ عوام سے کچھ ملے گااورنہ عمران خان سے۔الیکشن سے قبل مریم نوازشر یف واپس آنے والی ہیں اوروہ ا نتخابی مہم کی قیادت کریں گی۔اُن کا کہناتھاکہ وہ وہ ہمیشہ سے عوام کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں تاہم میاں نوازشریف کی ہدایت کے بعدیونین کونسلوں کی سطح پررابطے شروع کردیے گئے ہیں جب پارٹی ٹکٹ ملیں گے توعوامی اجتماعات شروع کریں گے۔
43