34

زرداری کے اہم سیاستدانوں سے خفیہ رابطے

لاہور (بیوروچیف)سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی یقینی بنانے کے لئے ابھی سے ہی غیر اعلانیہ الیکشن مہم شروع کر دی اور اس سلسلے میں سب سے زیادہ توجہ پنجاب کے سرائیکی علاقے کو دی جا رہی ہے۔ لاہورمیں واقع بلاول ہائوس میں ملتان’ بہاولپور’ ڈیرہ غازی خان کے اہم سیاستدانوں اور الیکٹ ایبلز سے آصف علی زرداری کی مسلسل خفیہ ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ ان سیاستدانوں میں تحریک انصاف کے مستعفی ارکان اسمبلی کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما بھی ملاقاتیں کر کے مستقبل سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کرتے ہیں، فی الحال تمام معاملات مخفی رکھے جاتے ہیں، وقت آنے پر مرحلہ وار شمولیتی اعلانات ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں