28

زرعی رقبہ سے موٹرسائیکل چوری’ مقدمہ درج

کمالیہ(نامہ نگار) زرعی رقبہ سے موٹر سائیکل چوری، مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے محلہ ٹھکرانوالہ کے رہائشی محمد عثمان نے تھانہ سٹی پولیس کو تحریری درخواست میں بتایا کہ وہ اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے زرعی رقبہ پر گیا۔ جہاں اس نے موٹر سائیکل ایک سائیڈ پر پارک کر دی اور خود کام کی غرض سے زرعی رقبہ پر مصروف ہو گیا۔ جب کچھ دیر بعد وہ واپس آیا تو نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے لے جاچکے تھے۔ تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں