25

زرعی سائنسدان موسمی حالات کو مد نظر رکھ کر جدید تحقیقی کے عمل کو تیز کریں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بدلتے موسمی حالات سے نبرد آزما ہونے کے لیے مختلف فصلوں کی بروقت کاشت اوور بہتر دیکھ بھال جیسے کاشتی امور کے متعلق جدید تحقیق وقت کی اہم ضرورت ہیں۔درجہ حرارت میں اچانک اضافہ ،بے موسمی بارشوں اور تیزی سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلیاں کے مختلف فصلوں،سبزیوں اور پھلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی کا باعث بن رہی ہیں ۔زرعی سائنسدان تیزی سے بدلتے ہوئے موسمی حالات کومدنظر رکھ کرفصلوں کے وقت کاشت، آبپاشی اورکھادوں کے متناسب استعمال کے متعلق جدید تحقیق کے عمل کو تیز کریں۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب کے معروف زرعی سائنسدان ،ڈاکٹرمحمد منیر نیئر نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے شعبہ اگرانومی کے زیر اہتمام سالانہ ریسرچ پروگرام 2023-24کی منظوری بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں