32

زرعی شعبے کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرنے سے غذائی اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر بر ا ئے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن ا قبال نے کہا ہے کہ زراعت حکومت کی اولین تر جیح ہے۔ زرعی شعبے کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرتے ہوئے تعمیر نو سے نہ صرف غذائی خود کفا لت کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں بلکہ ا سکے ساتھ ساتھ تخفیف غربت اور برآمدی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو برصغیر کی اولین اور قدیم زرعی دانش گاہ ہونے کی بدولت ٹھوس تحقیقات ، کمیونٹی سروس اور کاشتکاروں کے مسائل کو حل کرتے ہوئے زرعی شعبے میں اصطلاحات کیلئے بھر پور کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے مرکز برائے اعلیٰ تعلیم آڈیٹوریم میں ڈینز اور ڈائریکٹر سے خطاب کے دوران کیا۔ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے زرعی مسائل کے بارے میں بریفنگ دی۔احسن اقبال نے کہا کہ علم پر مبنی معیشت کے حصول کے لیے جدید تحقیقات کو کاشتکاروں، اسٹیک ہولڈرز اور صنعت تک پہنچانا نا گزیرہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں