56

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں سکیورٹی الرٹ جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی انتظامیہ نے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔ یونیورسٹی کارڈ کے بغیر کیمپس کی حدود اور ہاسٹلز میں داخلہ پر پابندی عائد کر دی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے طلبہ وطالبات کو تعاون کرنے کی تاکید کر دی۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیسرز کی طرف سے جاری ہونیوالے نوٹس میں یونیورسٹی کے تمام طلبہ وطالبات /بوڈرز اور نان بوڈرز کو یونیورسٹی میں داخلہ کیلئے اپنی شناخت ظاہر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اپنے پاس یونیورسٹی کارڈ رکھنے کی پابندی عائد کر دی۔ سکیورٹی پر مامور عملہ کو کہا گیا ہے کہ وہ یونیورسٹی میں داخل ہونے والے تمام طلبہ وطالبات کو یونیورسٹی کارڈ دیکھ کر داخلہ کی اجازت دیں تاکہ آئوٹ سائیڈر اور طلباء میں فرق کرنے میں آسانی ہو۔ علاوہ ازیں فیکلٹی ممبران میں کلاس رومز میں آئی ڈی کارڈ اور طلباء کی شناخت کی جانچ پڑتال کریں۔ یونیورسٹی کا کارڈ نہ ہونے کی صورت میں طلبہ وطالبات کو یونیورسٹی میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں