84

زرعی یونیورسٹی میں بی ایڈ پروگرام میں داخلوں کا اجرا

فیصل آباد (پ ر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بی ایڈ پروگرام میں داخلوں کا اجراء ہو گیا ۔ داخلے کیلئے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 26جنوری 2024ء ہے۔پرنسپل کمیونٹی کالج پروفیسرڈاکٹر محمد انجم ضیاء کے مطابق داخلہ فارم کمیونٹی کالج آفس پارس یا اولڈ زوالوجی ڈیپارٹمنٹ مین کیمپس سے حاصل کئے جا سکتے ہیں یا ایڈمشن فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ بی ایس سی (آنرز)، ایم اے، ایم ایس سی کے ڈگری حاصل کرنے والے طلباو طالبات بی ایڈ میں داخلے کے لئے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں