32

زرعی یونیورسٹی میں جشن بہاراں تقریبات کا انعقاد 6مارچ کوہوگا

فیصل آباد(پ ر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں رنگارنگ جشن بہاراں تقریبات کا انعقاد مارچ کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا جبکہ کہ کانووکیشن اور یونیورسٹی سینٹ کا اجلاس 6۔ مارچ کو ہو گا۔ جشن بہاراں میں زرعی نمائش، فینسی برڈ شو، فوڈ اینڈ نیوٹریشن میلہ، پھولوں کی نمائش، بھینسوں کے خوبصورتی اور زیادہ دودھ دینے کے مقابلہ جات، آرٹ اینڈ لٹریری فیسٹیول، کھیلوں کے مقابلہ جات، کتاب میلہ،نیزہ بازی، گرے ہاؤنڈ اور ڈوگ شو سمیت مختلف پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کی ہدایت پر ان پروگرامز کے انتظامی امور کو احسن انداز میں سرانجام دینے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں